خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے بجٹ میں خصوصی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاح کیلئے بجٹ میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاح سے تعلق رکھنے والے ارکانِ قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی۔جس میں وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی ساجد حسین طوری، ممبران قومی اسمبلی محسن داوڑ اور محمد جمال الدین موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال، اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم کو بجٹ کے حوالے سے صوبہ خیبر پختنخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے مسائل کےحل کیلئے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں پر تجاویز دیں۔ وزیراعظم نے تجاویز کو مشاورت کرکے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے انضمام شدہ اضلاع کے لوگوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Comments are closed.