وکیل قتل کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دو ہفتے میں متعلقہ عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو ایک روز قبل ائیرپورٹ روڈ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔
عبدالرزاق شر عمران خان کے خلاف سنگین غداری کےکیس میں درخواست گزار بھی تھے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے سینئر وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کا الزام چیئرمین پی ٹی آئی پر لگایا تھا اورکہا تھا کہ مقدمہ عمران خان کے خلاف درج کیا جائےگا۔
Comments are closed.