گزشتہ دو سالوں میں اسلام آباد میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

اسلام آباد : گزشتہ دو سالوں میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا۔ آٹا، دودھ، دہی،گھی گوشت دالیں سب کے دام بڑھ گئے۔

مئی 2021 تا مئی 2023 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کا تھیلا 1862 روپے 17پیسے مہنگا ہوا اورآٹے کے تھیلے کی قیمت 1167 روپے 94 پیسے سے بڑھ کر 3030 روپے 11 پیسے تک پہنچ گئی۔

اس عرصے میں باسمتی چاول 110 روپے 88 پیسے، بیف 251 روپے 56 پیسے اورمٹن 587 روپے 69 پیسے فی کلومہنگا ہوا، دوسالوں میں برائلر مرغی 147 روپے 42 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، تازہ دودھ 68 روپے 31 روپے فی لٹراوردہی کی قیمت 76 روپے 19 پیسے فی کلو بڑھی۔

گزشتہ دوسال میں اسلام آباد میں انڈوں کی قیمت میں 139 روپے 59 پیسے فی درجن اضافہ ہوا ،دو سال میں اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 775روپے، دال مسور 124 روپے 88 پیسے،دال مونگ 48 روپے 67پیسے،دال ماش 192 روپے 35 پیسے اوردال چنا 108روپے 75 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی۔ آلو 46 روپے 45 پیسے، پیاز 35 روپے 26 پیسے اورٹماٹر 22 روپے 86پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

اس عرصے میں چینی کی قیمت میں 24 روپے فی کلواضافہ ہوا، دو سال میں وفاقی دارلحکومت میں ماچس کی ڈبی 2 روپے اور ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2056 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔

Comments are closed.