سپین کا 100 فائر فائٹرز کینڈا بھیجنے کا اعلان
رواں سال کینڈا میں لگنے والی آگ سے 40 لاکھ ہیکٹر جنگلات جل گئے ہیں خشک موسم اور ہوا نے آگ کے پھیلاومیں اہم کردار ادا کیاہے۔ آگ پر قابو پانے میں مدد کے لئے 100 ہسپانوی فائر فائٹزز کینڈا جائیں گے۔کینڈا نے یورپی یونین سے مدد کی درخواست کی تھی جس کے بعد سپین، پرتگال اور فرانس نے پیشہ ور فائر فائٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔تینوں ممالک سے 300 فائر فائٹرز کینڈا جائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں 150 مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں جس سے لگ بھگ 38 لاکھ ایکڑ رقبہ جل چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ علاقوں سے اب تک سیکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں اور انخلا کا عمل اب بھی جاری ہے
Comments are closed.