راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں میں جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، سیکیورٹی اہلکاروں نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کو جواب دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو دہشتگرد زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیوں سمیت بے گناہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھا۔ علاقے کے لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.