وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی جانب آنے والے تحریک لبیک کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس نے جہلم کے مقام پر جی ٹی روڈ پر خندقیں کھود دی ہیں۔
تحریک لبیک کی مجلس شوری کے رکن پیر عنایت کے مطابق کراچی سے شروع ہونے والہ یہ لانگ مارچ اسلام آباد پہنچ کر ہی ختم ہوگا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت کو مزید کم کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ توہین مذہب کے مقدمات کا ٹرائل بھی خصوصی عدالتوں میں چلائے جائیں جس طرح نو مئی کے واقعے میں ملوث افراد کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جا رہے ہیں۔
جہلم انتظامیہ کے مطابق تحریک لبیک کے مارچ کو دیکھتے ہوئے دریائے جہلم کے دونوں اطرف خندقین کھود دی گئی ہیں۔ پنجاب حکومت کی طرف سے انھیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جائے جس کی وجہ سے دریائے جہلم کے دونوں اطراف یعنی لاہور سے راولپنڈی جانے والی اور راولپنڈی سے لاہور جانے والی جی ٹی روڈ پرخندقیں کھو دی گئی ہیں۔اس کے علاوہ پرانے ریلوے کے پُل کو بھی جہلم کے مقام پر بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق جہلم پُل سمیت جی ٹی روڈ کے مختلف مقامات کو کنٹینرز لگا کر ہر قسم کی ٹریفک بند کر دیا ہے جبکہ مختلف اضلاع کی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جہلم پل پر تعینات کر دی گئی۔
تحریک لبیک کا مارچ چند روز قبل کراچی سے شروع ہوا تھا۔
Comments are closed.