راولپنڈی میں عید الاضحی پر پانی کی فراہمی اور سیوریج کی بہترین سہولتیں مہیا کی جائیں گی، ایم ڈی واسا
راولپنڈی: منیجنگ ڈائریکٹر واسا راولپنڈی کی زیر صدارت عید الضحیٰ کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس ہوا. اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہاہے کہ سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ ساجد ظفر ڈال نے واضح ہدایات دی ہیں کہ عیدالاضحی کے موقع پر شہریوں کو پانی و سیوریج کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اجلاس میں عید الاضحی اور مون سون سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی جائزہ لیا گیا اور عید الاضحی کے دنوں میں بارش کی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئےکسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ہیوی مشینری اور اسٹاف الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔ واسا کنٹرول روم کو فعال کر دیا گیا ہے جہاں عملہ صارفین کی شکایات کے ازالے کیلئے موجود ہوگا شکایات کے اندراج کیلئے شہری 1334 یا اپنے نزدیکی واسا کمپلینٹ آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
ایم ڈی واسا نے کہاکہ پانی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے تمام ٹیوب ویلز کو فنکشنل کر دیا ہے۔ تاہم کسی بھی ٹیوب ویل کی خرابی کی صورت میں اسپیشل رپیئر ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں جو چوبیس گھنٹے الرٹ رہیں گی۔ ٹیوب ویل کی خرابی کے دوران اس علاقے کو واٹر باوزر سے پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
واسا کے فیلڈ اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور وہ عید کے دنوں میں حسب معمول اپنی فرائض انجام دیں گے اور ان کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نگرانی کریں گے۔
ایم ڈی واسانے عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کا فضلہ، آلائشیں گٹروں اور نالوں میں پھینکے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے شہر میں دفعہ 144 پہلے ہی نافذ کر دی ہے۔
اجلاس کے بعد ایم ڈی واسا نے شہر میں واٹر اسپلائی کاجائزہ لینے کیلئے ٹیوب ویلوں اور اور ہیڈ ٹینکیوں کا دورہ کیا۔ اور انتظامات کا معائنہ کیا ہے۔
اجلاس میں تمام انجینئرنگ اسٹاف کے ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ہے
Comments are closed.