راولپنڈی: محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون بارشوں کی پشگوئی، نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔
سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب ساجد ظفر ڈال نے نالہ لئی کا ہنگامی دورہ کیا۔ ترجمان واسا کے مطابق منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کی جانب سے سیکرٹری ہاوسنگ کو بریفنگ دی گئی اور انہیں بتایاگیاکہ نالہ لئی میں کوڑاکرکٹ و تعمیراتی ملبہ پھینکنے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری ہاوسنگ ساجد ظفر ڈال نے ہدات کی کہ مون سون کے دوران ہیوی مشینری اور اسٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔

سیکرٹری ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ نے کہاکہ مون سون بارشوں کے حوالے سے واسا راولپنڈی کے پیشگی اقدامات کی تقریف کرتے ہوئے کہاکہ کو شش کی جائے کہ بارشوں سے شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ محکمہ موسمیات اور ضلعی انظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کمشنر راولپنڈی اس سارے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
Comments are closed.