سپین حکومت نے طبی مراکز،فارمیسیز کے لئے فیس ماسک کی شرط ختم کردی

سپین حکومت نے کورونا وباء کے باعث مارچ 2020 میں چہرے کے ماسک کی پابندی عائد کی تھی۔ سپین حکومت نے یہ پابندی 3 سال کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیاہے۔ کچھ عرصہ قبل شاپنگ مالز اور پبلک ٹرانسپورٹ سفر کے لئے فیس ماسک کی شرط ختم کردی تھی تاہم ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز، اولڈ ہومز میں اس پابندی کو برقرار رکھاگیاتھا

وفاقی وزیر خوسے مینونس نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاہے کہ 23جون کو وفاقی اور صوبائی حکام کی ملاقات میں فیس ماسک پابندی کے خاتمے کی تجویز پیش کی تھی جوکہ آج وزراکونسل نے منظور کرلی ہے جس کے بعد ہسپتالوں میں داخلے کے لئے فیس ماسک کی شرط کا خاتمہ ہوگیاہے۔

انھوں نے کہاکہ ستمبر سے اکتوبر تک اسپین میں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے کوویڈ 19 کے خلاف ویکسینیشن کی ایک نئی مہم شروع ہوگی۔

Comments are closed.