تارکین وطن کی مزید3 کشتیاں سپین کے قریب لاپتہ،300سے زائد افراد سوار

میڈرڈ: تارکین وطن کی مزید تین کشتیاں سپین کے کینری جزائر کے قریب لاپتہ ہوگئیں، ان کشتیوں میں 300 سے زائد افراد سوار تھے۔امدادی گروپ واکنگ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ کشتیاں سینیگال سے روانہ ہوئی تھیںاور15 دن سے لاپتہ ہیں، ایک میں 63 ،دوسری میں 50 سے60 افراد سوار تھےجبکہ تیسری کشتی 27 جون کو روانہ ہوئی تھی اور اس میں200 افراد سوار تھے،یہ سب تارکین وطن سینیگال میں عدم استحکام کی وجہ سے روزگار کی تلاش کے لیے نکلے تھے۔

ہسپانوی حکام بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے 300 افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔ ہسپانوی سرچ اینڈ ریسکیو حکام (Salvamento Marítimo) 300 تارکین وطن کی تلاش کر رہے ہیں6 اور 7 جولائی کو، ہسپانوی حکام کو اس گروپ کی سمندر میں روانہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں،ہسپانوی حکام نے تارکین وطن کو تلاش کرنے کی کوشش میں نگرانی کے طیارے بھیجےگران کناریہ اور تینیرفے کے جنوب میم تلاش کے باوجود طیارہ کشتی کو ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔

تینوں کشتیاں جنوبی سینیگال کے گاؤں کیونٹینا سے نکلیں، جو کینری جزائر میں سے ایک ٹینیرف سے تقریباً 1700 کلومیٹر دور ہے۔

کینری جزائر مغربی افریقہ کے ساحل سے دور اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے تارکین وطن کے لیے اہم منزل بن گئے ہیں، جہاں بہت کم لوگ بحیرہ روم کو عبور کر کے ہسپانوی سرزمین پر جانے کی کوشش کرتے ہیں۔

4 Comments
  1. Haosgp says

    fenofibrate sale order tricor 160mg sale order tricor 200mg online cheap

  2. Nfamry says

    buy zaditor online ziprasidone usa tofranil 75mg for sale

  3. Uunyoi says

    cialis 5mg canada cheap sildenafil pills oral sildenafil

  4. Ltkmeq says

    buy precose generic glyburide 5mg for sale buy fulvicin pills

Comments are closed.