لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، بجلی مہنگی کرنا آئی ایم ایف کی شرط ہے مگر گردشی قرضوں کی وجہ سے ہماری ضرورت بھی ہے۔
لاہور میں تاجروں اور صنتکاروں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری سے بھی نقصان کا سامنا ہے، بجلی کی مد میں لائن اورٹرانسمیشن لاسز ہیں بلوں کا بیٹر غرق ہے، ٹیکس ادا نہیں کریں گے تو پھر مزید ٹیکس نہ لگائیں تو کیا کریں؟ بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تو ہے گردشی قرض بھی ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سب نے حصہ ڈالا، چین نے گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں 5 ارب ڈالر دیے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کا خیر مقدم کیا، پاکستان کا ڈیفالٹ سے بچنا کامیابی ہے لیکن پروگرام کی بحالی کامیابی نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سنجیدگی سے لینا اور فائدہ اٹھانا ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت جیسے آئی تھی سب کو معلوم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں اپوزیشن کےساتھ ظلم کیا تھا، قربانیوں سے بھرپورسفر کے لیے سب کو تیار رہنا ہوگا۔
Comments are closed.