بارسلونا میں تحریک کشمیر سپین کے زیر اہتمام آرٹیکل 35A کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سپین کے شہر بارسلونا کے سیاحتی علاقہ میں تحریک کشمیر سپین کے زیر اہتمام بھارتی حکومت کی جانب سے 5 اگست 2020 کو مقبوضہ کشمیر میں 370 اور 35A کے خاتمے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں بچوں سمیت کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرزاٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بند کرنے کے مطالبات موجود تھے۔

احتجاجی مظاہرے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت ناصر محمود نے حاصل کی۔مظاہرے میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔مظاہرے میں بچوں نے ہسپانوی اور انگریزی میں بھی تقاریر کیں۔

احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم بند کرئے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرکے کشمیریوں کو ان حق خودارادیت دے تاکہ وہ اپنی مرضی سے زندگی بسر کر سکیں

Comments are closed.