انتخابات نہ ہونے کی ذمہ دارپیپلزپارٹی ہے،مولانا فضل الرحمان کا الزام  

لاہور:جمعیت علمائےاسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عام انتخابات  فروی کے آخر تک  ہوں گے۔

سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  مولانا فضل  الرحمٰن نے کہا  کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فوری الیکشن ناگزیر ہیں، ملک میں عام انتخابات فروری کے آخر تک ہوں گے،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم  اور اختر مینگل سمیت دیگر نے اتفاق رائے سے فوری الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا تھا، اگر پیپلز پارٹی وعدے سے نہ پھرتی تو اب تک الیکشن ہوجاتے۔

مولانا فضل الرحمٰن  نے بتایا کہ پیپلزپارٹی آخری وقت میں آ کر فیصلے سے پھرگئی تھی، اس نے عین آخری وقت میں تحریک عدم اعتماد لانے پر زوردیا۔سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے مزید کہا کہ جمہوری ممالک میں نگران حکومتوں کا تصور ہی نہیں ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین لانے والوں نے اعتراف کیا کہ ان کا ایجنڈا کچھ اور ہے، پی ٹی آئی کو  ملک کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے لایا گیا تھا۔

Comments are closed.