میڈرڈ: سپین نے ہمسایہ ملک مراکش میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں مدد کے لئے 86 افراد پر مشتمل دو دستے روانہ کردئیے ہیں۔ میڈرڈ سےایمرجنسی رسپانس یونٹ کے 30 ارکان روانہ ہوئے۔ ملٹری ایمرجنسی یونٹ سے 56 فوجیوں اور سراغ رساں کتوں کے ساتھ مراکش ہوئے۔
وزارت دفاع کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی طیارہ اتوار کی صبح ساراگوساسے 56 افراد پر مشتمل ٹیم اور چار کتوں کے ساتھ مراکش روانہ ہواوزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کی شام کو ایک اور فوجی طیارہ 30 افراد اور چار کتوں کے ساتھ میڈرڈ سے مراکش کے لئے روانہ ہوا۔
ریسکیو ٹیم کا تعلق سپین کے ملٹری ایمرجنسی یونٹ سے ہے، وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں جدید آلات سے لیس ہیں۔ یہ ٹیمیں اس سے پہلے ایکواڈور، ہیٹی، میکسیکو، نیپال اور حال ہی میں ترکی میں زلزلے سے بچاؤ میں مدد کے لیے تعینات کی گئی تھیں
مراکش میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اتنی ہی تعداد اس وقت زخمی افراد کی بھی ہو گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق 1400 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں اور اس زلزلے کے باعث مراکش کے جنوبی صوبوں میں زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وسطی مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے سے زیادہ تباہی پہاڑی علاقوں میں ہوئی ہے، جہاں پہنچنا مشکل ہے۔
سپین کی جانب سے امدادی ٹیمیں مراکش کی حکومت کی باقاعدہ درخواست کے بعد روانہ کی گئی ہیں۔
Comments are closed.