صوبہ کاتالونیا کاقومی دن، خود مختاری کے نعروں کے ساتھ بارسلونا میں مظاہرے

 کاتالونیا کی آزادی کا دن جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا۔ کاتالونیا کی  آزادی کے حامی افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق مظاہرے میں ایک لاکھ سے زائد افراد شریک ہوئےجبکہ منتظمین کا دعوہ ہے کہ احتجاج میں 8 لاکھ کے قریب افراد شریک ہیں۔

لگاتار 11 سال سے آزادی پسند جماعتوں کی جانب سے ملک سے علیحدگی کے لئے مظاہرے کئے جارہےہیں۔ یہ مظاہرے ہر سال 11 ستمبرکو کئے جاتے صوبہ بھر سے افراد کاتالان آزادی پسند مظاہروں میں شرکت کے لئے بارسلونا کا رخ کرتے ہیں۔

بارسلونا شہر میں مظاہروں اور مارچ کاآغاز 4 مختلف مقامات سے ہوا۔ مظاہرین سڑکوں پر مارچ کرتے ہوئے پلاسہ اسپانیہ پہنچے جہاں پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ 80 کے قریب آزادی پسند جماعتوں اور تنظیمات کی جانب سے مارچ میں شرکت کی گئی۔کاتالان حکومت کی جانب سےدن کا آغاز کاتالونیا کی آزادی اور دفاع میں مرنے والوں کی یادگار پر پھول چڑھا کرکیاگیا جہاں پر صوبائی صدر، حکومتی شخصیات سمیت مختلف اداروں کے عہدیداران موجود تھے۔

سپین کے صوبہ کاتالونیا میں ہر سال 11 ستمبر قومی دن کے طور پر منایاجاتاہے۔ تاریخی پس منظر میں 11 ستمبر 1714 کے دن سپین کے بادشاہ فلپ پنجم نے کاتالونیا کو باغی قرار دیا اور فوجی کاروائی کا آغاز کیا۔ اس وقت کاتالان فوج نے مزاحمت کی اور خودمختاری کے لئے دفاع کیا تاہم کاتالان فوج کو شکست ہوئی۔اس واقعہ کی یاد میں ہر سال کاتالان باشندے یہ دن قومی دن کے طور پر مناتے ہیں۔ پہلی بار 1886 میں اس دن کو آزادی کے دن کے طور پر منایاگیا

Comments are closed.