سرکاری ادارے آئیسکو کے 79 ارب روپے کے نادہندہ نکلے

 اسلام آباد: وزارتیں اور سرکاری ادارے آئیسکو کے 79 ارب روپے کے نادہندہ نکلے۔ دستاویز کے مطابق آئیسکو کی سب سے بڑی نادہندہ آزاد جموں وکشمیر حکومت ہے جس نے 60 ارب 70 کروڑ روپے اداکرنے ہیں۔

دستاویز کے مطابق آئیسکو کی سب سے بڑی نادہندہ آزاد جموں وکشمیر حکومت ہے جس نے 60 ارب 70 کروڑ روپے اداکرنے ہیں۔وفاقی حکومت 7 ارب 86 کروڑ روپے ،سی ڈی اے 3 ارب روپے ،دفترخارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزارروپے جبکہ وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتیں 87 کروڑ روپے کی نادہندہ ہیں۔

 کابینہ سیکریٹریٹ اوروزارت داخلہ کے ذمے 10 ،10کروڑ روپے ،چیئرمین سینیٹ 7 کروڑ روپے ، پی ڈبلیو ڈی 20 کروڑ روپے ، پارلیمنٹ لاجز 12 کروڑ روپے جبکہ چیف کمشنر آفس 7 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔پاور ڈویژن نے ہدایت کی ہے کہ تمام نادہندگان کے خلاف فوری بلا تفریق کارروائی کی جائے ۔

Comments are closed.