گڈ ٹو سی یو۔۔۔ چیف جسٹس عمر عطا ءبندیال کاکورٹ روم میں آخری دن

اسلام  آباد:  چیف جسٹس سپریم کورٹ عمر عطا ءبندیال کی مدت ملازمت مکمل ،کورٹ روم میں آخری دن گزارا۔ جاتے ،جاتے بھی وکلاء کو ،گڈ ٹو سی یو کہا۔۔ غالب کا شعر بھی پڑھا۔

مقدمات میں پیش ہونے والے وکلا ء نے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا اور ان کے صبر و تحمل کی تعریف کی ۔چیف جسٹس نے کہاکہ اللہ کی خوشنودی کو ذہن میں رکھ کر کام کیا، کالے کوٹ کا ہمیشہ بار سے تعلق رہتا ہے، وکلا ءسے اب انشا اللہ بار روم میں ملاقات ہو گی۔چیف جسٹس کہاکہ میڈیا کے دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے مجھے متحرک رکھا۔میڈیا کی تنقید کو ویلکم کرتا ہوں۔

چیف جسٹس نے صحافیوں سے کہاکہ عدالتی فیصلوں پر تنقید ضرور کریں لیکن جب جج پر تنقید کریں تو یقینی بنائیں وہ حقائق پر مبنی ہو۔ وکلاء کے تعریفی کلمات پر چیف جسٹس نےغالب کے شعر کا ایک مصرعہ بھی پڑھا۔۔دل کے خوش رکھنے کو غالب یہ خیال اچّھا ہے۔

Comments are closed.