اسلام آباد:ربیع الاوّل کا چاند نظرنہیں آیا،عید میلاد النبی ﷺ 29 ستمبر بروز جمعہ ہو گی۔ ماہ ربیع الاوّل 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلیے وزارت مذہبی امورمیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیر صدارت ہوا۔
کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور سمیت دیگر علاقوں میں رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے،اجلاس میں محکمہ موسمیات، سپارکو، وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں۔بعد ازاں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ ملک بھر سے چاند کی شہادت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہذا یکم ربیع الاوّل 18 ستمبر 2023 جبکہ عید میلاد النبی ﷺ 29 ستمبر کو ہوگی،انہوں نے بتایا کہ اسلام اباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا جبکہ زونل کمیٹیوں کو بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔۔
ماہرین کا کہناتھا کہ ربیع الاول کا چاند گزشتہ روز جمعۃ المبارک کو صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پیدا ہوا، غروب آفتاب کے وقت چاند کی کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے جبکہ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 35 گھنٹے ہوگی۔
Comments are closed.