سپین(ایلیکانتے)تارکین وطن کا استحصال کرنے والے تین افراد گرفتار

نیشنل پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تارکین وطن کا استحصال کرنے کےجرم میں 2 مردوں اور خاتون کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتارافراد صفائی کی ایک کمپنی چلا رہے تھے جس میں ورکرز کو بھرتی کیاگیاتھا۔ کمپنی کی جانب سے حکومت کی جانب سے مقرر کی گئی تنخواہ سے کم رقم بطور تنخواہ ادا کی جارہی تھی۔ زیادہ گھنٹے کام کے ساتھ صرف ہفتہ وار ایک چھٹی دی جا رہی تھی۔ کمپنی میں 21 ملازم کام کررہے تھے۔

کمپنی میں کام کرنے والے 24 افراد کے پاس کام کا معاہدہ نہیں تھا جبکہ 24میں سے 21 افراد سپین میں غیر قانونخ طور پر مقیم تھے۔

تحقیقات کے مطابق ملازمین سے 12 گھنٹے سے زائد کام لیا جارہاتھا۔ پولیس نے تینوں افراد کو جرائم پیشہ افراد سے تعلق، ورکرز کا استحصال قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت گرفتار کیاہے۔

Comments are closed.