اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں سے بھری بس کو حادثہ ،اکیس افراد جاں بحق، اٹھارہ زخمی ہوگئے،حادثے کا شکار ہونے والے شہریوں میں جرمنی فرانس یوکرین اور کروشیا کے شہری شامل خوفناک حادثے میں جانی نقصان پر وزیراعظم جارجیا میلونی کا اظہار افسوس
اٹلی کے شہر وینس میں مسافروں سے بھری بس ریلوے ٹریک کے قریب فلائی اوور سے نیچے جا گری، المناک حادثے کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 18 کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد وینس کے قریبی علاقوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،
مقامی میڈیا کے مطابق بس حادثے کی وجوہات کا تعین ابھی تک نہیں ہو سکا تاہم حادثہ ڈرائیور کی غلطی شاخسانہ لگتا ہے، مقامی میڈیا کے مطابق بس میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شامل تھی،
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں چار بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی اٹھارہ افراد میں فرانس جرمنی یوکرین اور کروشیا سے تعلق رکھنے والے سیاح شامل ہیں،
حادثے کے بعد وزیراعظم اٹلی جارجیا میلونی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے
Comments are closed.