لا ہور .رواں سال “دی بیلٹ انڈ روڈ ” انیشٹیو کی مشترکہ تعمیر اور چین پاک اقتصادی راہداری کی دسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ اتوار کے روز چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو نے لاہور میں اورنج لائن میٹرو پر “بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے نئے لینڈ مارکس سے تعارف” کے لیے ایک مربوط میڈیا پروگرام منعقد کیا۔ تقریب میں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ لاہور اورنج لائن میٹرو نے مقامی رہائشیوں کے لیے ایک آسان پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم فراہم کیا ہے۔ اس منصوبے کو عمل میں لانے کے لیے چین کا شکریہ ادا کر تے ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو کی میزبان نورین اور پاکستانی ویڈیو بلاگر ڈکی بھائی نے ایک ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے لاہور اورنج لائن میٹرو کے انارکلی اسٹیشن پر مقامی شہریوں
سے بات چیت کی ، ان کے تجربات کو جانا اور اس سہولت سے ملنے والے فوائد کو سنا۔ دونوں میٹرو ٹرین پر سفر کرتے ہوئے لاہور کے تاریخی شالیمار باغ بھی گئے۔
اس ایونٹ نے میٹرو کے بہت سے مسافروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی، اور وہ ایونٹ کی تھیم والی اشیا کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے رک گئے اور انہیں اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا۔ پاکستان کے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر، لاکھوں مداحوں کے ساتھ بہت سے انٹرنیٹ سیلیبریٹی بلاگرز نے ایونٹ کے لیے مبارک باد کے پیغامات بھی بھیجے اور انٹر نیٹ صا رفین کو دعوت دی کہ وہ اورنج لائن میٹرو میں لاہور شہر کی خوبصورتی کو محسوس کریں۔
Comments are closed.