کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیر کے یوم سیاہ کی مناسبت سے سپین کے شہر بارسلونا میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیاتھا جس میں سوشلسٹ پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی مرسے پریا اور سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور ، بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیرنے صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کرسنائے۔مہمان میرسے پریا نے کہاکہ کشمیر میں ہونے والے کی تصاویر دیکھ کر افسوس ہوتاہے۔انسانی حقوق کےلئے معاملات کا حل بہت ضروری ہے۔
سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور کا کہنا تھا کہ آج کا دن منانے کا مقصد دنیا کو دکھانا ہے کہ کشمیر میں کس طرح بھارت نے کشمیری عوام کے حقوق غصب کررکھے ہیں عالمی برادری کے ضمیر کو جگانے کے لئے کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کو سامنے لانا ہے جب تک عالمی برادر اپنا کردار ادا نہیں کرے گی تب مسئلہ کشمیر کا حل ممکن نہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شجاعت علی راٹھور نے کشمیر کے مسئلہ پر سپین حکومت کی حمایت کاشکریہ ادا کیا۔ یورپی یونین امریکہ برطانیہ جیسے ممالک جو کہ انسانی حقوق کی بات کرتے ہیں ان کو اس معاملے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔ تاکہ کشمیری عوام اپنی خواہشات کے مطابق زندگی گزار سکیں
اس موقع پرقونصل خانہ میں تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیاتھا۔ جبکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم دنیا کو دکھانے کے لئے ایک خصوصی ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔مہمان ممبر پارلیمنٹ میرسے پریا کو سندھی اجرک بطور تحفہ پیش کی گئی۔
واضع رہے بارسلونا میں پاکستانی کشمیری تنظیمات، فیڈریشنز اور تنظیمات کے نمائندگان نے یوم سیاہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔
Comments are closed.