خواتین سے منسوب دن ،بارسلونا میں اردو شعروسخن و محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا

بارسلونا۔ پچیس نومبر دنیا بھر میں خواتین کے خلاف تشدد کی روک تھام کےلیے منایا جاتا ہے ، اسی مناسبت سے اردو اکیڈمی بارسلونا نے شہر کے مرکز میں پروگرام کا انعقاد کیا جس کو خواتین سے منسوب کیا گیا۔

سحر شیخ نے اردو اور مارسیلا نے ہسپانوی زبان میں میزبانی کے فرائض سرانجام دئیے۔پاکستانی خواتین شاعرات ڈاکٹر ارم بتول، اور ڈاکٹر سندس نے کلام سنایا اور معروف ہسپانوی مصنفہ اور صحافی الیگزینڈرا نے شاعری کا ہسپانوی زبان میں ترجمہ پیش کیا۔

معروف بھارتی گلوکارہ راج نندنی نے اردو کی معروف غزلیں گا کر داد وصول کی، روہت طبلہ پر سنتوش ہارمونیم اور ہسپانوی فنکارہ کلاوڈیا نے وائلن پر سنگت کی۔امیر خسرو اور گلزار کے کلام پر معروف ہسپانوی فنکارہ نوریا کابو نے کتھک رقص پیش کیا، الیگزینڈرا اور کاسا ایشیا کی گائیل پاتن کی خدمات بارسلونا شہر میں خدمات کو سراہا گیا۔

قونصل جنرل بارسلونا مراد وزیر علی خان پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔پروگرام میں ہسپانوی ، بھارتی اور پاکستانی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اردو اکیڈمی بارسلونا نےسوک سینئر کوچیرز دل بورل کے آڈیٹوریم میں ڈالڈا یورپ، بی ایم ایجوکیٹرز کے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا۔

Comments are closed.