جدید ٹیکنالوجی سے معاشی اعشاریوں میں بہتری، جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا، ثاقب احمد

اسلام آباد:  پاکستان جدید ٹیکنالوجی کو اپنا کر  اقتصادی شرح نمو  اور معاشی اعشاریوں کو بہتر بنا سکتا ہے۔ یہ بات( ایس اے پی)  پاکستان، عراق اور افغانستان کے منیجنگ ڈایریکٹر ثاقب احمد نے اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں کو بریفنگ  دیتے ہوئے کہی۔ ثاقب احمد نے مقامی اور عالمی سطح پر پائداری کو حاصل کرنے اور پاکستان کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبے کو ٹیکنالوجی کو اپنانا ہو گا۔ جس سے نہ صرف ملکی جی ڈی پی میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ پاکستان کی پیداواری صلاحیت اور اقتصادی اعشاریوں کو بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔

ثاقب احمد  کا کہنا تھا  کہ  ڈیٹا سے معلومات اور تجزیات  حاصل کر کے ایس  اے پی حکومتی اداروں اور کمپنیوں کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ اپنے وسائل کے استعمال، سپلائی چین اور مجموعی کاروباری معاملات کو  چلانے کے حوالے سے بہترین فیصلے کر سکیں ۔ جس سے  مختلف شعبہ جات میں بہتری لانے اور  پائیدار حکمت عملی  کے نفاذ کی بھی مدد ملتی ہے۔

ثاقب احمد کا کہنا تھا کہ ایس اے پی سلوشنز  توانائی  کی کھپت، زیادتی اور  اخراج کو ٹریک کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے  جو کہ ما حولیاتی مضر اثرات  میں کمی لانے  میں سہولت فراہم کرتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس اے پی سلوشنز اداروں کو  وسائل کے بہترین استعما ل سے  پائیدار مقاصد حاصل کرنے  تک میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

Comments are closed.