اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو سب ٹھیک کردوں گا

پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے، کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا

لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں کرکٹ سے ساتھ ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہوتا ہے،کرکٹ کے فروغ کیلئے کام کرنا ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ جو بھی وزیراعظم بنے، اسے ملک اور کرکٹ کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہیے، پاکستان میں جس کی حکومت ہوتی ہے، وہ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے پسندیدہ افراد لیکر آتا ہے۔
جاوید میاندار نے کہا کہ ’اگر مجھے پی سی بی کا اختیار مل جائے تو سب ٹھیک کردوں گا، میں نے ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی،انکو کرکٹر بنادیا جن کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا‘۔اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے، کنواں پیاسے کے پاس نہیں جاتا‘۔

Comments are closed.