کینیڈا کاانٹرنیشنل طالب علموں کے ویزوں میں 35 فی صد کمی کا اعلان

کینیڈا کی حکومت نے ملک میں گھروں رہائشی عمارتوں کی شدید قلت کے پیش نظر ، طالب علموں پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے ملک میں گھروں رہائشی عمارتوں کی شدید قلت کے پیش نظر بیرونی ملکوں سے حصول تعلیم کے لیے آنے والے طالب علموں پر مختلف نوعیت کی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

حکومتی جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی طالب علموں کی کینیڈا میں رہائش پر دو سال کی پابندی عائد کی جا رہی ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ مختلف شعبوں کے پوسٹ گریجوایٹ طالب علموں کو تعلیم مکمل ہونے کے بعد اب ورک ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے اور انہیں اپنے ملک واپس جانا ہو گا۔

اس سے قبل اکثر شعبوں میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد حکومت انہیں کچھ مدت تک کینیڈا میں کام کرنے کے لیے ورک ویزہ جاری کرتی تھی۔حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ملک میں گھروں کی قلت سے پیدا ہونے والے بحران سے نمٹنا ہے۔

Comments are closed.