امریکا کی غزہ میں یو این سینٹر پراسرائیلی حملے کی مذمت

ٹریننگ سینٹر پر ٹینک سے گولہ باری کی گئی جس سے نو افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے تھے

امریکا نے غزہ کے علاقے خان یونس میں اقوامِ متحدہ کے تربیتی مرکز پر حملے کی مذمت کی ہے جب کہ اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق غزہ شہر میں بدھ کو ٹریننگ سینٹر پر ٹینک سے گولہ باری کی گئی جس سے نو افراد ہلاک اور 75 زخمی ہوئے تھے۔ اس سینٹر میں غزہ میں جاری جنگ کے دوران بے گھر ہونے والے 800 فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔

واشنگٹن میںامریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نے کہا: “ہم اقوامِ متحدہ کے خان یونس کے تربیتی مرکز پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔”خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان پٹیل نے کہا کہ شہریوں کا تحفظ ہونا چاہیے، اور اقوامِ متحدہ کی سہولیات کی محفوظ نوعیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ترجمان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے کارکنوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے تاکہ وہ شہریوں کو زندگی بچانے والی انسانی امداد فراہم کرتے رہیں۔

ذرائع کے مطابق جب سے اسرائیل کی غزہ میں زمینی کارروائی شروع ہوئی ہے، واشنگٹن نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے اور اسرائیل سے واقعات کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں، لیکن اس نے کبھی کبھار ہی کسی مخصوص اسرائیلی کارروائی پر کھل کر تنقید کی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں 

Comments are closed.