پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کے آپریشنز، 11 دہشت گردگرفتار
حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی آپریشنز کے دوران 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف شہروں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 135 آپریشنز کیے، جس میں 11 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیاں لاہور، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور، جھنگ، نارووال اور جہلم میں کی گئیں۔
بہاولپور سے گرفتار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سے متعلق حکام نے بتایا کہ وہ افغانستان سے تربیت یافتہ ہے۔ مختلف کارروائیوں میں گرفتار دہشت گردوں کی شناخت گل شادین، کاظم، نواب، اسامہ، اعجاز، ظہیر، مصطفی خان اور رسول خان وغیرہ کے ناموں سے ہوئی، جن سے دھماکا خیز جیکٹ، بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز، نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔
Comments are closed.