بانی پی ٹی آئی آج سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کریں گے

ذرائع کے مطابق آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سائفر کیس کی کارروائی چیلنج کی جائے گی۔ توشہ خانہ نیب کیس کی کارروائی بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کیے جانے کا امکان ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں کارروائی چیلنج کریں گے اور چیف جسٹس سے آج جلد سماعت کی استدعا کریں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.