لاہور کے علاقے باٹا پور حلقہ پی پی 154 میں ن لیگی امیدوار ملک حبیب اعوان کی انتخابی ریلی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے ملک حبیب اعوان کے بھائی ملک بودا سمیت 5 گن مین شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments are closed.