انتخابی مہم کا وقت ختم ،الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر پابندی

پاکستان میں کل جمعرات کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی سامان پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ عملے کو آج دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نگرانی میں انتخابی سامان فراہم کیا جائے گا۔

ملک بھر میں 14 لاکھ 90 ہزار افراد پر مشتمل انتخابی عملہ اپنی ذمے داریاں ادا کرے گا۔

پاکستان کے 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز جمعرات کو اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

عام انتخابات کے ذریعے قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد ملک میں منتخب وفاقی اور صوبائی حکومتیں قائم ہوں گی۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوتے ہی انتخابی اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.