الیکشن کمیشن کی جانب سے ریٹرننگ افسران کو فارم 45کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تمام ریٹرننگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ پریزائیڈنگ افسران کے ذریعے فارم 45 کی فراہمی یقینی بنائیں۔

فارم 45 سے متعلق پیغام میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروائیں گے جس کے بعد پریزائڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق فارم 45 انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا، فارم 45 سے متعلق ہدایات پر عمل نہ کرنے والے پریزائیڈنگ افسران کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.