پنجاب پولیس نے بھرتیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمے میں کانسٹیبل کی گیارہ ہزار سے زائد سیٹوں پرمیرٹ پر بھرتی ہونے جا رہی ہے۔
پنجاب پولیس نے بدھ کو سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک بیان میں کہا ہے کہ بھرتی کے خواہش مند نوجوانوں سے درخواست ہے کہ وہ فوری پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور اگر اس سرٹیفکیٹ میں کوئی مسئلہ آ رہا ہے تو عدالت سے رجوع کر کے اس کا ازالہ کروائیں۔
بیان کے مطابق امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنا پولیس ویری فکیشن سرٹیفکیٹ پولیس خدمت مرکز سے حاصل کر لے، بصورتِ دیگر کرمنل ریکارڈ ہونے کی صورت میں امیدوار کو بھرتی کے عمل میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.
https://x.com/OfficialDPRPP/status/1755106070106640436?s=20
Comments are closed.