یوکرین کےسابق نائب وزیر دفاع ملکی فوج کے نئے کمانڈر مقرر

یوکرین کے صدر وولودومیر زیلینسکی نے سابق نائب وزیر دفاع اولیکسانڈر پاولیوک کو یوکرین کی بری افواج کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ یوکرینی انٹیلیجنس کے مطابق روس فوج یوکرین میں اسٹارلنک کے ٹرمینلز کا استعمال کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ يوکرینی صدر وولوديمیر زیلنسکی نے کرنل جنرل اولیکسانڈر سیرسکی کو مسلح افواج کے کمانڈر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

نئے مقرر کیے جانے والے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پاولیوک ایک سال تک وزارت میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

زیلینسکی نے پانچ دیگر اعلیٰ فوجی تقرریوں کا اعلان بھی کیا۔ اس کا مقصد قریب دو برس قبل سے روس کی طرف سے یوکرین کے خلاف جاری جنگی کارروائیوں کے خلاف دفاع کو مضبوط بنانا بتایا گیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.