خیبر پختونخواہ کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری

علی امین گنڈاپور کے خلاف آزادکشمیر کے عام انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس زیر سماعت ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو نامزد وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا مراسلہ جاری کر دیا گیا۔

مراسلے میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن آزادکشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اگر علی امین گنڈا پور 50 ہزار روپے کا ضمانتی مچلکہ جمع کروائیں توگرفتاری سے باہر کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور عام انتخابات کے دوران وفاقی وزیر برائے کشمیر امور تھے اور انہوں نے آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی انتخابی مہم چلائی تھی۔ انتخابی مہم کے دوران ان کی پیسے دیتے ہوئے ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔

الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم میں شرکت پر پابندی عائد کر دی تھی۔ علی امین گنڈا پور کی انتخابی مہم کے دوران جہلم میں پتھراؤ ہوا اور انکے گارڈز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

 

Comments are closed.