غزہ کی صورتحال پرپرتگال اور سپین کے مل کر خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم پرتگال
پرتگال کے وزیر اعظم انتونی کوستا کو یورپ میں انسانیت کی بہتری کے لئے مثبت کردار ادا کرنے پر سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے مرکزی دفتر میں ایوارڈسے نوازا گیا۔
اس اہم تقریب میں سوشلسٹ پارٹی کاتالونیہ کے مرکزی لیڈر سلوادور آیا سوشلسٹ پارٹی سپین کے ممبران یورپین پارلیمنٹ. اور پرتگال سوشلسٹ پارٹی کے یورپین پارلیمنٹ کے ممبران سمیت سپین قومی اسمبلی کے ممبران. کاتالان پارلیمنٹ کے ممبران اسمبلی. سابق کاتالان صدر خوسے منتیا. ہسپتالت کی میئر نوریا مارین. سوشلسٹ پارٹی ایشین سیکٹر کے انچارج حافظ عبدالرزاق صادق سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی.
اس موقع پر پرتگال کے وزیراعظم انتونی کوستا نے کہا کہ دنیا بھرمیں ایک جیسا قانون ہونا چاہیے ایک طرف ہم یوکرائن کی حمایت میں اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن دوسری طرف فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم پر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں،کیوں؟
انہوں نے کہا کہ پرتگال اور سپین کے مل کر خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کوشش کر رہیں ہیں انہوں نے مزید کہا کہ سوشلسٹ پارٹی تمام شہریوں کو برابر کی نظر سے دیکھتی ہے اور حقیقی مساوات پر یقین رکھتی ہے کسی بھی انسان کا تعلق چاہیے دنیا کے کسی بھی حصے سے ہو ہمارے لیے وہ صرف ایک انسان ہے اور اسے بھی اپنے برابر سمجھتے ہیں۔
Comments are closed.