خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس؛ نومنتخب ارکان نے حلف اُٹھا لیا

خیبرپختونخوا اسمبلی کے 115 ارکانِ اسمبلی نے رُکنیت کا حلف اُٹھا لیا، اس موقع پر ایوان کے اندر ہنگامہ آرائی اور نعرہ بازی کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے طلب کیا گیا تھا، تاہم تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ایوان کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی اور اس دوران دھکم پیل بھی ہوتی رہی۔

اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق بدھ کی شام تک ہی اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر اسمبلی کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کرائے جا سکیں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.