شہباز شریف نے ملک کے چوبیسویں وزیراعظم کا حلف اٹھالیا

شہباز شریف نے ملک کے چوبیسویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔ حلف کے بعد وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

محمد شہباز شریف نے ملک کے 24 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔تقریب حلف برداری میں اہم سیاسی شخصیات ،جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت تینوں سروسز چیفس اور غیر ملکی سفارتکاروں  نے شرکت  کی ۔تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہباز شریف سے وزار ت عظمی ٰ کاحلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سابق وزیراعظم نواز شریف ،سابق صدرآصف علی زرداری ،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، حمزہ شہباز اور دیگر اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، صوبائی گورنرز اور پنجاب ،سندھ اور بلوچستان کے وزرا ءاعلی ٰبھی اس موقع پرموجود تھے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی گنڈا پور دعوت کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے ۔حلف کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعظم آفس پہنچے جہاں انہیں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سبکدوش نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس کے بعد انوار الحق کاکڑ کو مسلح افواج کی جانب سے الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Comments are closed.