بھارت اور چار یورپی ممالک کے تجارتی گروپ نے اتوار کے روز ایک اقتصادی معاہدے پر دستخط کیے جس کا مقصد تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
اس معاہدے پر ایک دہائی سے زائد عرصے تک بات چیت جاری رہی اور اب یہ معاہدہ طے پا گیا ہے۔
بھارت کے وزیر تجارت پیوش گوئل کے مطابق یہ معاہدہ یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن، جس میں سوئٹزرلینڈ، ناروے، آئس لینڈ اور لیکٹنسٹائن شامل ہیں، کے ساتھ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ 1.4 بلین آبادی والے اس خطے میں تیزی سے ترقی کی جانب گامزن مارکیٹ میں 100 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا ایک معاہدہ ہے۔
گوئل نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، “یہ ایک جدید تجارتی معاہدہ ہے، جو پانچوں ممالک کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگا۔”
یہ معاہدہ مذاکرات کے 21 ادوار کے بعد بلآخر طے پایا ہے۔ سوئس اقتصادی امور کے سربراہ گائے پرملین نے بھارت کو تجارت اور سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع کی منڈی قرار دیا ہے۔
Comments are closed.