آصف زرداری کو صدرپاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کر تے ہیں،چینی وزارت خارجہ

چین کی  وزارت  خارجہ نے آصف علی  زرداری کو صدرپاکستان کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ چینی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ پریس  کانفرنس میں کہا ہے کہ چین آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔۔

پیر کے روز تر جمان نے بتا یا کہ صدر شی جن پھنگ نے صدر زرداری کے نام مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا ہے۔ پیغام  میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، مختلف شعبوں میں فائدہ مند تعاون اور چین ،پاکستان اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

Comments are closed.