پاکستان کی 19 رُکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

وزیراعظم شہباز شریف کی انیس رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔وفاقی کابینہ اٹھارہ وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت پر مشتمل ہے ۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں وفاقی کابینہ سے حلف لیا.تقریب حلف برداری میں وزیر اعظم شہباز شریف  بھی شریک ہوئے ۔

وفاقی وزراء کاحلف اٹھانے والوں میں خواجہ آصف، احسن اقبال، محسن نقوی، امیر مقام، میاں ریاض حسین پیر زادہ، رانا تنویر حسین اور جام کمال خان شامل ہیں۔ق لیگ کے چوہدری سالک حسین،استحکام پاکستان پارٹی کے عبد العلیم خان اور ایم کیو ایم کے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بھی وفاقی وزیر کے طور پر حلف لیا۔

سردار اویس خان لغاری، عطااللہ تارڑ، قیصر اے شیخ، اسحاق ڈار، مصدق ملک، محمد اورنگزیب، اعظم نذیر تاررڑ اور احد چیمہ نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف لیا۔شزا فاطمہ وفاقی حکومت میں وزیر مملکت ہوں گی ۔وزیر اعظم شہباز شریف نے حلف برداری کے بعد آج ہی وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.