سپین میں ترقی اور مسائل کے حل کے لئے پاکستانیوں کو مقامی سیاسی جماعتوں کا حصہ بنناچاہیے۔ سفیر شجاعت راٹھور

پاکستان قونصل خانہ بارسلونا میں سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نےقونصل جنرل مراد علی وزیر کے ہمراہ سپین کی قومی اسمبلی کے ممبران سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دو ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سفیر پاکستان شجاعت علی راٹھور نے پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے پر سپین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشلسٹ پارٹی نے ہمیشہ غیر ملکیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی کوشش کی ہے جبکہ دائیں بازوں کی جماعتوں نے غیر ملکیوں سمیت مزدور کے حقوق پر قدغن لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سپین کے تعلقات پہلے بہت بہتر ہوئے ہیں.جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پاکستانیوں کو مقامی سیاست میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہے تانکہ وہ اپنے مسائل کا حل تلاش کرسکیں اور ایوانوں میں اپنے حقوق کے بارے میں خود بات چیت کرسکیں۔

 انہوں نے سوشلسٹ پارٹی کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سوشلسٹ پارٹی نے ہمیشہ ہر مشکل وقت میں کمیونٹی ساتھ دیا ہے اس موقع پر سوشلسٹ پارٹی کے پاکستانی رہنمس حافظ عبدالرزاق صادق بھی موجوف تھے۔حافظ عبدالرزاق صادق نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیاہے سفیر پاکستان شجاعت راٹھور نے حافظ عبدالرزاق کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Comments are closed.