سینیٹ ضمنی انتخابات،پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

سینیٹ ضمنی انتخابات ،پاکستان پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا۔سابق وزیر اعظم سید یوسف رضاگیلانی بھی ایک مرتبہ  پھر سینیٹ کی نشست پر کامیاب ہوگئے۔سینیٹ کی چھ نشستوں پر ضمنی انتخابات ،پاکستان پیپلز پارٹی 4 ،ن لیگ اور جے یو آئی ایک، ایک نشست پر کامیاب   ہوئی ۔حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اسلام آباد  سے اپنی ہی خالی نشست پر دوبارہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔

 قومی اسمبلی میں مجموعی طور 301 ارکان اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیا،سید یوسف رضا گیلانی کو 204 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کو 88ووٹ ملے۔سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 124 ووٹ کاسٹ کئے گئے جن میں سے 123 ووٹ درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی کے دونوں امیدوار اسلم ابڑو اور سیف اللہ دھاریجو کامیاب ہوئے ۔ سیف اللہ دھاریجو کو 58 اور اسلم ابڑو کو 57 ووٹ ملے۔بلوچستان اسمبلی میں 65 ارکان کے ایوان میں سے 61 ووٹ کاسٹ ہوئے، پیپلزپارٹی کے میر عبدالقدوس بزنجو 23ووٹ، جے یوآئی کے عبدالشکور 16اور ن لیگ کے میر دوستین ڈومکی 17ووٹ لیکر سینیٹر منتخب ہوگئے۔ ایم کیوایم اور جماعت اسلامی نے سینیٹ انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ نہیں کیے ۔

سینیٹ کی چھ نشستیں سید یوسف رضا گیلانی ، مولانا عبدالغفور حیدری، نثارکھوڑو ، جام مہتاب، پرنس احمدعمر اور سرفرازبگٹی  کے  سینیٹ سے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی  تھیں۔

Comments are closed.