پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر عسکریت پسندوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں دو افسران اور پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ہفتے کی صبح فوج کی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی جس کے بعد یکے بعد دیگرے خودکش دھماکے کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے جس کے بعد لیفٹننٹ کرنل کی قیادت میں ایک کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں تمام چھ دہشت گرد مارے گئے۔
جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدر بھی ہلاک ہوگئے۔
Comments are closed.