عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو مودی سرکار اور ایان علی کے سوا کوئی نہیں مانتا۔ موجودہ حکومت مئی تک نہیں چل سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سعودی عرب کے سفیر سے کال پر بات کرنے کا خود کہہ کر انتظام کیا۔ یورپی یونین کے کسی ملک نے مبارکباد نہیں دی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ہٹانے میں خیبرپختونخوا کا کردار اہم ہوگا۔ آصف علی زرداری کو خیبرپختونخوا سے ایک ووٹ نہیں ملا۔ مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا فیصلہ کرلیا تو حکومت چلی جائےگی۔ مولانا فضل الرحمان نے فیصلہ کرلیا تو پورا خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف ہوجائےگا۔ خیبرپختونخوا کا سیاسی کردار بہت اہم ہے، پاکستان بنانے میں بھی اہم کردار اداکیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کو اپنی 33 فیصد کابینہ کا معلوم نہیں۔
Comments are closed.