بارسلونا، قونصل خانہ پاکستان میں یوم پاکستان روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا

قونصل خانہ پاکستان بارسلونا میں قونصل جنرل مراد علی وزیر کے زیر صدارت یوم پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کاانعقاد کیا گیا،تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی سیاست دانوں نے شرکت کی۔ تقریب سے قبل قومی ترانہ کے ساتھ پرچم کشائی تقریب منعقد کی گئی۔

قونصل جنرل بارسلونا مراد علی وزیر نے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا پیغام اردو میں پڑھ کر سنایا۔یوم پاکستان کے پیغامات میں پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیا اور اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ مل جل کر ملکی ترقی کے لئے کام کیا جائے۔

تقریب میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کے لئے بے مثال قربانیاں دی گئیں، ملک کی ترقی اور روشن مستقبل کے لئے ہمیں مل کر چلنا ہوگا ان کا کہنا تھا ہمیں یقین ہے ایک دن پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ضرور ہوگا۔ ہمیں اسی طرح جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔

قونصل جنرل مراد علی وزیر کاکہ تجدید عہد کا دن ہم نے بارسلونا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ مل کر منایا۔ یہ دن ہمیں پیغام دیتاہے کہ ہمیں اتحاد یگانگت اتفاق سے رہنے کی ضرورت ہے ہمیں ایسے کام کرنے چاہیے جس سے ملک پاکستان کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے آئے۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تقریب میں شرکاء کے لئے ملی نغمہ پیش کیاگیا جبکہ مہمانوں کو سندھی اجرک اور ٹوپیوں کے تحائف پیش کئے گئے

Comments are closed.