یتیم بچوں کا عالمی دن: سویٹ ہوم کے 100 یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام

یتیم بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان بیت المال نے ترکی کی فلاحی تنظیم Turkish Cooperation and Coordination Agency (TIKA) کی معاونت سے سویٹ ہوم کے 100 یتیم بچوں کیلئے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

تقریب میں ترکی کی فلاحی تنظیم کے کنٹری کوارڈینیٹر محسن بلسی، پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹرمحمد حسین،صائمہ ودود اور دیگر افسران نے بھی بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ اس موقع پر ترکی کی فلاحی تنظیم کی جانب سے یتیم بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔

کنٹری کوارڈینیٹرٹیکا محسن بلسی نے پاکستان بیت المال کی طرف سے یتیم بچوں کی پرورش اور تعلیم و تعلیم تربیت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کے یتیم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منانے کا مقصد اس عہد کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم ان بچوں کو تعلیم اورصحت سمیت تمام تر بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.