پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہےنہ میں اسکی اجازت دوں گا، وزیر اعظم

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور منصوبوں کی تکمیل کویقینی بنایاجائے گا۔اس حوالے سے پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہےنہ میں اسکی اجازت دوں گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ  نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی پانچ سالہ پالیسی ، قومی ادارہ برائے ماڈرن سائنسز کے بل منظورکرلیے۔ احتساب عدالتوں کی تنظیم نو، فیڈرل ڈرگ انسپکٹر کی تقرری ، سفیر منظور چودھری کے غیر ملکی ایوارڈ لینے کی بھی منظوری دے دی گئی ۔وزارت سمندر پار پاکستانیز اور وزارت قطر لیبر کے مابین مفاہمت کی یادداشت کی منظور ہوگئی ۔ای سی سی فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری اور منصوبوں کی تکمیل کویقینی بنانا ہے۔اس حوالے سے پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہےنہ میں اسکی اجازت دوں گا۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب کے اعلی ٰ سطح وفد کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ۔حکومت معاشی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچیں گے ۔

عطاء تارڑ نے کہاکہ 9مئی کے مقدمات جلد منطقی انجام کو پہنچیں گے ۔سنگین جرائم میں ملوث نہ ہونے والے افراد کو عدالت نے ریلیف دے دیا۔ بلوچستان میں اپوزیشن کا پہلا جلسہ ہی ناکام ہوگیا، تقریروں سے لگتا ہے کہ یہ کمپنی چلنے والی نہیں۔

Comments are closed.