نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی الزامات سے بری

نیب نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے منگل کو کیس کی سماعت شروع کی تو اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب اظہر مقبول نے عدالت کو بتایا کہ نیب شاہد خاقان عباسی کے خاف ریفرنس واپس لے رہا ہے۔

نیب نے ایل این جی ریفرنس میں قومی خزانے کو 21 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔ نیب نے اسی کیس میں 2019ء میں شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔

نیب کی قانونی ٹیم کے ایک رکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر عمران الحق نے نیب کو درخواست دی تھی کہ یہ ریفرنس نہیں بنتا۔ اس درخواست پر نیب حکام نے میرٹ پر ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عدالت نے نیب کی جانب سے ریفرنس واپس لینے کے بعد سابق وزیرِ اعظم سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا ہے۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.