ابراہیم رئیسی کی وفات کے بعد ایران میں انتقال اقتدار کے مراحل کا آغاز

ہیلی کاپٹر حادثے میں ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی ہلاکت کے بعد ایران میں آئینی طور پر انتقال اقتدار کے مراحل کا آغاز ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے آئیں کے آرٹیکل 131 کے مطابق اگر صدر کا اتنقال ہوجائے تو ایران کے سپریم لیڈر کی منظوری سے فرسٹ نائب صدر ان کی ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ ایران میں منتخب صدر کے علاوہ ایک سے زائد نائب صدور مقرر کیے جاتے ہیں۔

اس وقت ایران کے فرسٹ نائب صدر 69 سالہ محمد مخبر ہیں جو ہیلی کاپٹر کے حادثے کے بعد سے صدر کی ذمے داریاں ادا کررہے ہیں۔

صدر کی موت کی تصدیق کے بعد نئے صدر کے انتخاب کے لیے ایک پانچ رکنی کونسل تشکیل دی جاتی ہے جس میں فرسٹ نائب صدر، اسپیکر پارلیمنٹ اور عدلیہ کے سربراہ بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ کونسل 50 روز کے اندر اندر انتخابات منعقد کرائے گی۔

عام حالات میں ایران میں ہر چار سال بعد صدر کا انتخاب کیا جاتا ہے۔

صدر ابراہیم رئیسی 2021 کے الیکشن میں منعقد ہوئے تھے اور آئندہ صدارتی انتخاب 2025 میں منعقد ہونا تھا۔

مزید خبروں کیلئے وزٹ کریں

Comments are closed.